سوشل میڈیا پر ہلچل: کیا مہک ملک نے پی ایس ایل ٹیم خرید لی؟

سوشل میڈیا پر ہلچل: کیا مہک ملک نے پی ایس ایل ٹیم خرید لی؟

سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے ایک دعویٰ تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ معروف ٹرانس جینڈر ڈانسر اور ٹک ٹاک اسٹار مہک ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فیصل آباد فرنچائز خرید لی ہے۔

یہ دعویٰ خاص طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر معمولی حد تک توجہ حاصل کر رہا ہے، اور متعدد صارفین اس مبینہ خریداری پر مہک ملک کو مبارکباد دیتے ہوئے پوسٹس شیئر کر رہے ہیں۔

مختلف آن لائن اکاؤنٹس کی جانب سے یہ تک کہا جا رہا ہے کہ مہک ملک نے فیصل آباد فرنچائز مبینہ طور پر 3 ارب روپے میں حاصل کی ہے۔ اس دعوے کے بعد معاملہ مزید پھیل گیا اور متعدد صارفین نے اسے ایک بڑی خبر کے طور پر آگے بڑھایا۔

تاہم اب تک اس بارے میں کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔ نہ ہی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور نہ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں مہک ملک کے کسی فرنچائز کی خریداری کی تصدیق کی گئی ہو۔

دستیاب معلومات اور متعلقہ ذرائع کے مطابق یہ تمام خبریں محض سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر مبنی ہیں اور ان کی پشت پر کوئی قابلِ اعتماد یا مصدقہ ذریعہ موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان شاہینز کی ناقابلِ شکست کارکردگی، ٹائٹل کی جیت، صدر، وزیراعظم سمیت قومی اسٹارکرکٹرز نے تعریفوں کے پل باندھ دیے

اس پورے معاملے کی حقیقت اس وقت سامنے آتی ہے جب معلوم ہوتا ہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں سیزن میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جس کے بعد 2026ء کے سیزن میں ٹیموں کی مجموعی تعداد چھ سے بڑھ کر آٹھ ہو جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق نئی فرنچائزز کی باضابطہ نیلامی 6 جنوری 2026ء کو منعقد ہوگی، جس میں کامیاب بولی دہندگان کو چھ شہروں کی شارٹ لسٹ میں سے اپنی پسند کا شہر اور ٹیم کا نام منتخب کرنا ہوگا۔ ان ممکنہ شہروں میں فیصل آباد بھی شامل ہے، تاہم نیلامی سے قبل کسی بھی ٹیم کی ملکیت طے پانا ممکن نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *