مصر کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

مصر کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد عبدالعاطی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں ان کا یہ دورہ پاکستان میں اعلیٰ سطحی سیاسی، اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم موقع فراہم کرے گا۔

وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے پاکستان میں معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے قیام کے دوران مکمل پروٹوکول فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا۔

وزیر خارجہ بدر احمد عبدالعاطی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر تشریف لائے ہیں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم مذاکرات متوقع ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں فلسطینی صدر سے ملاقات

دونوں فریقین اقتصادی شراکت، تجارتی روابط، سرمایہ کاری کے مواقع، توانائی کے شعبے میں تعاون اور دفاعی شعبے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

اس کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نئے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی بات چیت متوقع ہےدورے کے دوران مصری وزیر خارجہ اور پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات ہوگی، جس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔

پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے تعلقات، تعاون کے مختلف شعبوں میں پیش رفت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی بات کی جائے گی۔

یہ خبربھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزارت خارجہ کے کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور مصر کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ، خطے میں امن اور معاشی ترقی کے لیے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔

ڈاکٹر بدر احمد عبدالعاطی کے اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا، تجارتی اور معاشی شراکت داری کو فروغ دینا اور دفاعی تعاون میں نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *