عالمی سطح پر گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے سونے کی قیمت میں استحکام دیکھنے کو نہیں مل رہا کبھی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ اور کبھی کمی کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔ آج بھی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوکر 488462 روپے پر آگیا، 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کی کمی سے 418777 روپے ہوگئی