آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ہے ،اگلے پندرہ دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع کی جارہی ہے ،ذرائع کے مطابق آئندہ پندرہ دنوں کے دوران پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔
ابتدائی جائزے کے بعد یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں ساڑھے چھ روپے فی لٹر تک کمی ممکن ہے جس سے صارفین کی جیب پر کافی حد تک آسانی ہو سکتی ہے۔
پیٹرل کی قیمت میں تقریباً تین روپے ستر پیسے فی لٹر کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے اٹھائیس پیسے فی لٹر تک کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں تقریباً 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں چھ روپے پینتیس پیسے فی لٹر کی کمی کا امکان ہے۔
حتمی فیصلہ لینے کے لیے حکومت کو آج ایک سمری ارسال کی جائے گی جس کے بعد وزیراعظم شریف نئی قیمتوں کی منظوری دیں گے۔
س کے بعد عوام کو سرکاری طور پر نئی قیمتوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا واضح رہے کہ حکومت نے 16 نومبر کو پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں مقرر کی تھیں۔
اس اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی تھی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں نو روپے انتیس پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت اب 284 روپے 44 پیسے فی لٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 194 روپے 34 پیسے فی لٹر تھی، جبکہ پٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لٹر پر برقرار رہی۔