امریکا میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، فلائٹ آپریشن متاثر، شاہراہوں پر حادثات

امریکا میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، فلائٹ آپریشن متاثر، شاہراہوں پر حادثات

امریکا میں ایک ہفتے کے دوران موسم سرما کا تیسرا طوفاناور شدید برفباری سے نظام زندگی معطل اور فلائٹس آپریشن متاثر پوا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سرد ہواؤں، بارشوں اور برف باری سے پنسلوینیا، اِلی نوائے، مشی گن اور الاسکا سمیت کئی ریاستیں متاثر ہوگئیں۔

ان ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، کئی کئی انچ برف پڑنے سے شہری گھروں میں محصور ہیں۔

نیویارک میں کئی مقامات پر 3.5 انچ برف پڑ چکی ہے، ہوائی اڈے پر کھڑے طیارے برف سے ڈھک گئے، خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہے۔

مزید پڑھیں: مجھے ہر جنگ رُکوانے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے لیکن میں لالچی نہیں بننا چاہتا: ٹرمپ

برف کے باعث پھسلن سے ریاست انڈیانا کی شاہراہ پر 40 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد حکام نے عوام کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نیو یارک، الینوائے، مشی گن اور الاسکا شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں۔ خراب موسم کے باعث ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں نومبر کے مہینے میں سب سے زیادہ برفباری کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، جہاں ائیرپورٹ پر 8.4 انچ برف ریکارڈ کی گئی۔ ائیرپورٹس، ہائی ویز اور شہری نظام پر شدید دباؤ دیکھنے میں آرہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید برفباری، یخ بستہ ہواؤں اور تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ کینساس، نیبراسکا، پینسلوینیا، نیو جرسی اور مشرقی ساحلی ریاستیں بھی برفانی طوفان کی زد میں آنے کا امکان ہے، جہاں 6 انچ یا اس سے زائد برف پڑنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں بھی آئندہ ہفتے شدید برفباری کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 9 اور 10 دسمبر کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *