رمضان راشن کارڈ سے 10 ہزار روپے کیسے اور کہاں سے ملیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

رمضان راشن کارڈ سے 10 ہزار روپے کیسے اور کہاں سے ملیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پنجاب میں رمضان نگہبان پیکیج کی ادائیگی کے لیے اے ٹی ایم کارڈ کی ڈیلیوری شروع کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نگہبان اے ٹی ایم کارڈ کے اجرا پر اظہار تشکر کیا ہے۔ پیکیج کے تحت 40 لاکھ گھرانوں کو 40 ارب روپے مالی امداد دی جائے گی۔

پیکیج کے لیے لوگوں کو نہ لمبی قطاریں لگانا ہوں گی اور نہ مشقت برداشت کرنا پڑے گی بلکہ آسانی کے ساتھ مالی امداد پہنچائی جائے گی۔

حکام کے مطابق 40 لاکھ گھرانوں کو رمضان نگہبان پیکیج کے تحت مالی امداد کی ادائیگی کا پورا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل اور شفاف ہوگا۔ عوام معلومات کے لیے ہیلپ لائن 2345-08000 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب سے کراچی آنیوالی ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

رمضان نگہبان پیکیج کے لیے ہر تحصیل میں 160 خصوصی مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں کوئی فیملی خود کو تنہا محسوس نہ کرے، یہی ہمارا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں راشن کارڈ کی مالی امداد ماہانہ 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

مریم نواز کے مطابق پنجاب کی ہر تحصیل میں نگہبان دسترخوان کے ذریعے روزانہ لاکھوں روزہ داروں کے لیے افطاری کا اہتمام کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ رمضان میں سہولت بازاروں میں رعایتی نرخ پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Related Articles