پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج اور شدید دھند کے باعث موٹروے  کو مختلف مقا ات سے بند کر دیا گیا۔

، تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم 2 شدید دھند کے باعث لاہور سے ہرن مینار تک بند کردی گئی، قومی شاہراؤں پر بھی حد نگاہ کم ہوگئی، ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں،غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں شدید سردی کی پیشگوئی کر دی۔اسلام آباد اور گردونواح میں آئندہ24گھنٹوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا، اس کے علاوہ مری، گلیات سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی سردی رہے گی۔

مزید پڑھیں: دھند،موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ،نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم،فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، خانیوال، ملتان، ڈیرہ غازیخان، لیہ،کوٹ ادو اور بہاولپور میں دھند اور اسموگ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے شمالی اضلاع، گلگت بلتستان اور کشمیر میں صبح اور رات کو شدید سردی کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

اس کے علاوہ پشاور، صوابی، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں چند مقامات پر دھند کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ د ریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔شہر میں مختلف سمتوں سے 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں متوقع ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 50 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید سرد لہر کا راج ہے، صوبے بھر میں درجہ حرارت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

جبکہ قلعہ سیف اللہ (قلات) صوبے کا سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج دن بھر سرد اور خشک موسم رہے گا۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں خاص طور پر صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *