دنیا بھر میں اپنی مضبوط ساکھ رکھنے والی معروف آٹو موبائل کمپنی ٹویوٹا نے بالآخر اپنا نیا کرولا 2026 ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔ٹویوٹا ہمیشہ سے اعلیٰ کوالٹی، مضبوط باڈی، بھروسہ مند ٹیکنالوجی، سادہ مگر جدید ڈیزائن، آرام دہ ڈرائیونگ اور بہترین فیول ایوریج جیسی خصوصیات کے باعث صارفین کی پسندیدہ رہی ہے۔نئے ماڈل میں یہی خوبیاں مزید نکھر کر سامنے آئی ہیں جبکہ کئی نئے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں
ڈیزائن اور نئے رنگوں کا اضافہ
کرولا 2026 کی سب سے پہلی جھلک ہی اس کے دلکش اور جدید ڈیزائن پر مبنی ہے۔کمپنی نے اس بار خاص طور پر Onyx Grey کا میٹ فنش متعارف کروایا ہے، جو پہلی مرتبہ صرف GR SPORT ہیچ بیک اور ٹورنگ اسپورٹس ورژنز میں دستیاب ہوگا۔یہ میٹ فنش گاڑی کے خم دار حصوں کو زیادہ نمایاں کرتا ہے اور نئی کرولا کو ایک پریمیم لوک عطا کرتا ہے اس کے علاوہ ایک اور نیا رنگ بھی شامل کیا گیا ہے، جو ایک پالش اور جدید میٹالک ٹون کے ساتھ گاڑی کو ہائی ٹیک احساس دیتا ہے۔
ان نئے رنگوں کی بدولت ٹویوٹا نے اس ماڈل کو پہلے سے زیادہ پرکشش شکل دینے میں کامیابی حاصل کی ہےماحول دوست میٹریل کا استعمال
ٹویوٹا نے نئے ماڈل میں ماحول دوستی کو اپنا بنیادی ہدف بنایا ہے۔ جبکہ سیڈان کے Mid+ ورژن میں پہلی بار یہ خصوصی فیبرک شامل کیا گیا ہے۔
اسٹیئرنگ اور گیئر لیور میں بھی لیدر کے بجائے ماحول دوست میٹریل استعمال کیا گیا ہے، جو کمپنی کی گرین پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔اعلیٰ کارکردگی اور جدید فیچرزکارکردگی کے لحاظ سے بھی کرولا 2026 کسی سے کم نہیں۔
نئے ماڈل میں ٹویوٹا کا جدید ہائبرڈ سسٹم موجود ہے جو 1.8 لیٹر اور 2.0 لیٹر انجن آپشنز میں دستیاب ہے۔ 2.0 لیٹر انجن 178 ہارس پاور فراہم کرتا ہے جو رفتار کے شوقین ڈرائیورز کے لیے بہترین آپشن ہے۔گاڑی کے اندرونی حصے میں بھی نمایاں جدت لائی گئی ہے ہر ماڈل میں 12.3 انچ مکمل ڈیجیٹل میٹر نصب کیا گیا ہے جسے ڈرائیور اپنی ضرورت کے مطابق کسٹمائز کر سکتا ہے۔
اسی کے ساتھ 10.5 انچ ٹچ اسکرین پر مشتمل ٹویوٹا سمارٹ کونیکٹ پلس سسٹم بھی شامل ہے جس میں کلاؤڈ بیسڈ نیوی گیشن، لائیو ٹریفک اپڈیٹس اور اوور دی ایئر سافٹ ویئر اپڈیٹس جیسی جدید سہولیات موجود ہیں۔
فروخت کا آغاکب ہوگا
زذرائع کے مطابق ٹویوٹا کرولا 2026 کی فروخت آئندہ سال کے آغاز میں شروع کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد یہ ماڈل عالمی مارکیٹ میں نئی ہلچل پیدا کرنے کے لیے تیار ہوگا۔