پنجاب حکومت اب سولر اپلائنسز استعمال کرنے والے شہریوں کو مالی مراعات دے رہی ہے اس سلسلے میں صوبے کے ماحولیات کے محکمہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں عوام کو توانائی بچانے، ماحول کو بہتر بنانے اور سولر آلات استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
محکمہ نے عوام کو بتایا کہ جو لوگ سولر سے منسلک آلات جیسے سولر چولہا، سولر گیزر یا توانائی بچانے والے پنکھے استعمال کریں گے، وہ ایک گرین کریڈٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
ہر گرین کریڈٹ کی مالیت دس ہزار روپے ہے، یعنی جس شہری کو یہ گرین کریڈٹ ملے گا، وہ دس ہزار روپے کا مستحق ہوگا اس اقدام کا مقصد نہ صرف توانائی کی بچت ہے بلکہ ماحول کو صاف اور سبز رکھنے میں بھی مدد دینا ہے۔
محکمہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ توانائی بچائیں، ماحول سنواریں، سولر اپلائنسز استعمال کریں اور گرین کریڈٹ حاصل کریں۔ یہ پیغام شہریوں کو ماحول دوست اور توانائی مؤثر عادات اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔
محکمہ نے شہریوں کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی شیئر کیے ہیں اس پر کال کرکے لوگ گرین کریڈٹ حاصل کرنے کے طریقے اور ضروری شرائط کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
اس سے عوام میں شفافیت پیدا ہوگی اور لوگوں کو آسانی سے یہ فائدہ مل سکے گا یہ اسکیم نہ صرف شہریوں کو مالی فائدہ دے گی بلکہ پنجاب میں توانائی کی بچت اور ماحول کی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
سولر اپلائنسز استعمال کرنے والے شہری اس اقدام کے ذریعے اپنی بجلی کی کھپت کم کر کے ماحول دوست اقدامات کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی گرین کریڈٹ کی شکل میں مالی فوائد بھی حاصل کر سکتے ہیں ،گزشتہ دنوں سولر سسٹم کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں جس سے صارفین مستفید ہوسکتے ہیں اور گرین کارڈ حاصل کرکے حکومت سے دس ہزار روپے بھی حاصل کرسکتے ہیں