ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزارت دفاع نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں توسیع کا اطلاق 19 مارچ 2026 سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف و سی ڈی ایف تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر کو بھجوا دی

یہ نوٹیفکیشن آئین پاکستان کی شق 243 اور ایئر فورس ایکٹ کی شق 10 بی کے کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

قبل ازیں صدر مملکت نے  سمری منظور کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی چیف آف ایئر سٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کوبھی مدت ملازمت میں توسیع کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *