مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور توانائی کے عالمی بحران کے پیشِ نظر، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بچت اور کفایت شعاری کی ہنگامی پالیسی نافذ کرتے ہوئے عوام سے پٹرول کی بچت بارے دلچسپ اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی بچت کے حوالے سے جاری اقدامات بارے حکومتی اعلامیے میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں درج ذیل تبدیلیاں لائیں اوردفاتر یا تعلیمی اداروں جانے کے لیے اپنی الگ گاڑی کے بجائے ساتھیوں یا پڑوسیوں کے ساتھ مل کر ایک ہی گاڑی استعمال کریں۔
عوام انفرادی سفر کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ یا خاندان کے ساتھ مل کر سفر کرنے کو ترجیح دیں اور عوام صرف انتہائی ضرورت کی صورت میں ہی گاڑی نکالیں اور مختصر فاصلوں کے لیے پیدل چلنے یا سائیکل کو فروغ دیں۔ وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ معاشی بوجھ صرف عوام پر نہیں ڈالنا چاہیے، بلکہ اشرافیہ کو آگے بڑھ کر مثال قائم کرنی ہوگی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام سرکاری اداروں کو حالات کی بہتری تک ہنگامی اقدامات (لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ صوبوں کے ساتھ مل کر ایک جامع حکمتِ عملی تیار کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔
متعلقہ ادارے ان ہدایات پر عملدرآمد کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ بچت کی پالیسی کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ احتیاطی تدابیر موجودہ غیر یقینی عالمی صورتحال کے پیشِ نظر ناگزیر ہیں تاکہ ملک کی توانائی کی ضرورت مستحکم رہے اور سپلائی چین متاثر نہ ہو۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کی ہدایت پر ایندھن بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے آڈٹ کا فیصلہ

