پنجاب میں طلاقوں اور گھر اجڑنے کے کیسز میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں ایا ہے، ایک سال میں پونے 2 لاکھ سے زائد طلاق کے سرٹیفکیٹس جاری ہوئے۔
دستاویز کے مطابق شہری علاقوں میں طلاق کی شرح دیہی علاقوں سے زیادہ ہے، لاہور طلاق کے کیسز میں سب سے آگے، 21 ہزار سے زائد سرٹیفکیٹس جاری ہوئے۔ فیصل آباد میں 14 ہزار سے زائد، شیخوپورہ میں 11 ہزار سے زائد طلاق سرٹیفکیٹس جاری ہوئے۔
پبلک نیوز کے مطابق راولپنڈی میں 10 ہزار سے زائد طلاق کیسز رپورٹ ہوئے۔ گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں 8 ہزار سے زائد طلاق سرٹیفکیٹس جاری ہوئے۔ قصور میں 5 ہزار سے زائد ساہیوال اور اوکاڑہ میں 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
دستاویز کے مطابق خانیوال، منڈی بہاؤالدین اور وہاڑی میں بھی ہزاروں طلاق سرٹیفکیٹس جاری ہوئے۔ننکانہ صاحب اور خوشاب میں بھی طلاق کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔چنیوٹ، بھکر اور مظفرگڑھ میں بھی سینکڑوں طلاق کے کیسز سامنے آئے۔ پنجاب کے دیہی اضلاع میں بھی طلاق کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں بھاری ٹریفک چالانوں سے تنگ ٹرانسپورٹرز کا احتجاج کا اعلان

