برطانیہ جانے اور کام کرنیوالوں کیلئے اہم خبر،بدھ سے نئے قوانین،کون کون جا سکے گا؟

برطانیہ جانے اور کام کرنیوالوں کیلئے اہم خبر،بدھ سے نئے قوانین،کون کون جا سکے گا؟

پاکستان سے برطانیہ جانے اور کام کرنے والے افراد کے لیے اہم خبر، برطانیہ نے جعلی ویزے پر ملازمین کام دینے والے مالکان کے خلاف سخت کارروائیوں کا اعلان کیا ہے اور دوہری شہریت رکھنے والے افراد کے لیے نئے داخلے کے قوانین نافذ کر دیے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان بیرونِ ملک سے ملازمین بھرتی کرنے سے روکے جا سکتے ہیں، اور جعلی ویزا اسپانسرشپ کے کیسز میں حالیہ برسوں میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔

مزید برطانیہ میں 25 فروری بروز بدھ سے دوہری شہریت رکھنے والے افراد کے لیے نئے قواعد نافذ ہوں گے۔ ان قواعد کے تحت اگر دوہری شہریت کے حامل افراد کے پاس برطانوی پاسپورٹ موجود نہ ہو تو انہیں ملک میں داخلے سے روکا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے قطر کے دروازے کھل گئے،طویل مدتی ویزہ سکیم آگئی

نئے قوانین کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والے افراد کو برطانیہ داخل ہونے کے لیے یا تو ویزا، برطانوی پاسپورٹ یا سرٹیفکیٹ آف اینٹائٹلمنٹ حاصل کرنا ہوگا۔ برطانوی پاسپورٹ نہ ہونے کی صورت میں ایلیکٹرانک آتھورائزیشن (ETA) یا سرٹیفکیٹ کی شرط لازم ہوگی۔

ای ٹی اے کے تحت افراد خاندان سے ملاقات یا سیاحت کے لیے چھ ماہ تک برطانیہ میں قیام کر سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات غیر قانونی ملازمین کے استعمال اور ویزا فراڈ کے خلاف بھی مضبوط پیغام دیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *