پی ٹی آئی کا پشاورجلسہ فلاپ،عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا

پی ٹی آئی کا پشاورجلسہ فلاپ،عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا

تحریک انصاف کا پشاور میں جلسہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے ،عوام لاتعلق رہے اس کی بنیادی وجہ تحریک انصاف کا اداروں اور ملک کے خلاف بیانیہ ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کے عوام ریاست اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

سیاسی مبصرین کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حالیہ سرگرمیاں اور دعوے اب عوام میں کوئی خاص اثر نہیں رکھتے،حالیہ دنوں میں پارٹی کی جانب سے کیے جانے والے دعوے، جلسے اور پشاور میں منعقدہ شو کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے واضح ہو گیا ہے کہ پارٹی کی مقبولیت کا بیانیہ محض ایک دھوکہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام: کارکنان جلسہ گاہ چھوڑ گئے، کرسیاں بھی ساتھ لے گئے

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق پی ٹی آئی کا ریاست مخالف اور انتشار کا بیانیہ اسے لے ڈوبا ہے ،حالیہ پشاور شو میں حاضری کی کمی نے یہ حقیقت عیاں کر دی کہ عوام پارٹی کے بیانیے سے مطمئن نہیں ہیں اور حقیقی سیاست میں پارٹی کی حمایت محدود ہو گئی ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کے پی کے کی سیاست میں گزشتہ برسوں میں کیے گئے وعدے اور دعوے عملی طور پر پورے نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عوام میں پارٹی کی مقبولیت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

تحریک انصاف کے ناکام شو کا سب سے بڑا سبب اس کا فوج اور ملک کے خلاف بیانیہ ہے جس کے باعث عوام نے اب تحریک انصاف سے دوری اختیار کرلی ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پشاور میں منعقدہ شو میں کم حاضری اور ناکامی نے پی ٹی آئی کےعوامی رابطے اور مقبولیت کے دعوے کی قلعی کھول دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اب اگر جلسہ ناکام ہواتو میں ذمہ دار نہیں ہوں گا، شیر افضل مروت

اس کے برعکس ریاست کے بیانے کو مقبولیت حاصل ہے اور عوام اپنے سیکورٹی اداروں اور ریاست کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اگر پی ٹی آئی عوامی اعتماد واپس حاصل کرنا چاہتی ہے تو اسے ریاست کے بیانیے کے ساتھ آنا ہوگا اور اپنے کئے پر قوم سے معافی مانگنا ہوگی اس کےعلا وہ حقیقی مسائل اور عوامی فلاح و بہبود پر فوکس کرنا ہوگا کیونکہ ریاست مخالف بیانیے اور شر کی سیاست سے عوامی رائے کو متاثر نہیں کیا جا سکتا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *