معروف ٹی وی میزبان حنا نیازی نے منگنی کی تصاویر شیئر کرکے سب کو حیران کر دیا، منگیتر کون؟

معروف ٹی وی میزبان حنا نیازی نے منگنی کی تصاویر شیئر کرکے سب کو حیران کر دیا،  منگیتر کون؟

معروف پاکستانی ٹی وی میزبان حنا نیازی نے اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں تک پہنچائی اور انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

تاہم حنا نے اپنے منگیتر کا چہرہ یا ان کے بارے میں کوئی ذاتی معلومات مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔ تصویروں کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا: “And she said Yes”، جس پر ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

حنا نیازی کی منگنی کی تقریب ایک مختصر بیچلر پارٹی کی صورت میں منائی گئی، جس میں ان کے انتہائی قریبی دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی۔ یہ سادہ مگر خوشگوار تقریب ایک دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں حنا نیازی نے اس خاص لمحے کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Osman Pervaiz Mughal (@opmshoots)

تقریب کے دوران حنا نیازی نے سیاہ رنگ کا خوبصورت اور شاندار گاؤن زیب تن کیا، جو ان کی شخصیت پر نہایت جچ رہا تھا۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ نہایت خوش اور پُرجوش دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ تقریب میں شریک مہمان بھی اس خوشی میں برابر کے شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹس اور نکاح نامے کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کردی

حنا نیازی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے منگنی کی خبر تیزی سے گردش کرنے لگی، اور مداحوں نے نیک خواہشات کے ساتھ ان کی نئی زندگی کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا۔ ٹی وی میزبان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور پیغام نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی اور انہیں بے شمار دعائیں اور محبت بھرا ردعمل ملا۔

حنا نیازی کون ہیں؟

حنا نیازی ایک معروف پاکستانی ٹی وی میزبان، ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔ ان کا تعلق میانوالی سے ہے اور انہوں نے انگریزی ادب میں تعلیم حاصل کی۔ وہ کینئرڈ کالج لاہور میں بھی تعلیم کا حصہ رہ چکی ہیں۔

حنا نیازی نے ٹی وی کیریئر کا آغاز 2017 میں کیا، جب انہوں نے مذاق رات نامی کامیڈی اور سیٹائر شو میں بطور شریک میزبان کام شروع کیا۔ ان کی شاندار پرفارمنس کے بعد 2018 میں انہوں نے جی این این میں شمولیت اختیار کی، جہاں انہوں نے کامیڈی شو جوک در جوک کی میزبانی کی، جو 2020 تک چلتا رہا۔ بعد ازاں انہوں نے پروگرام تارو‍ں سے کریں باتیں کی میزبانی بھی کی، جس نے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا۔ میڈیا میں ان کا انداز گفتگو، مہمانوں کے ساتھ دوستانہ ماحول اور برجستگی ان کی پہچان بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آف پاکستان کا ’ شادی توڑنے‘ سے متعلق اہم فیصلہ

2020 کے دوران ایک مختصر وقفے کے بعد انہوں نے عید کے خصوصی پروگرام ملن ہے عید میں بطور میزبان شرکت کی۔ اس وقت حنا نیازی نجی ٹی وی چینل سنو ٹی وی پر پروگرام سنو تو سہی ہوسٹ کر رہی ہیں۔ ٹی وی کے ساتھ ساتھ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی فعال ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے ہزاروں فالوورز موجود ہیں۔ وہ اپنی روزمرہ زندگی اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ باقاعدگی سے شیئر کرتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *