انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے بھر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر د ئیے ہیں، انہوں نے لاہور، راولپنڈی، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں فوری طور پر سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز شروع کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی قسم کے خطرے کو بروقت روکا جا سکے۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سی ٹی ڈی اور دیگر حساس اداروں کے ہمراہ ان آپریشنز میں حصہ لیں۔
انہوں نے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی بڑھانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے، سکیورٹی گارڈز اور ایمرجنسی انخلا کے مکمل انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے میں داخل ہونے والے تمام افراد کی فوری پروفائلنگ اور ڈیٹا چیکنگ کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی سمیت تمام کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھی جائے اور کسی بھی مشکوک حرکت کو فوراً روکنے کے اقدامات کیے جائیں۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے ڈور ناکنگ اور مشکوک سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات صوبے کی عوامی حفاظت اور داخلی امن کے لیے ناگزیر ہیں
حالیہ دنوں میں ٹریفک لائسنسنگ میں 930 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، اور پنجاب پولیس میں آئندہ دنوں میں مزید 3500 اہلکاروں کو پروموشن دی جائے گی س سے نہ صرف سیکیورٹی مضبوط ہوگی بلکہ پولیس کے انسانی وسائل میں بھی بہتری آئے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی پنجاب میں متعدد دہشتگرد پکڑے گئے تھے ، سیکورٹی اداروں کی طرف سے ایسی کارروائیوں کے سبب دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو پرامن ماحول میسر آئے گا،عوام کو چاہیے کہ حکومتی اداروں سے تعاون کریں