لرنر ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ہوا مزید آسان،نیا نظام متعارف

لرنر ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ہوا مزید آسان،نیا نظام متعارف

لرنر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے حکومت کی طرف سے آسانی کردی گئی ،پنجاب حکومت نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے پورے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے، اب شہری ڈرائیونگ لائسنس اجراء کے تمام مراحل ڈرائیونگ لائسنس اجراء نظام کے ذریعے آن لائن مکمل کر سکتے ہیں۔

نئے نظام کے تحت شہری اپنے موبائل یا لیپ ٹاپ کے ذریعے رجسٹریشن دستاویزات اپلوڈ فیس کی آن لائن ادائیگی اور فوراً لرنر پرمٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، اس آن لائن سروس کا مقصد قطاروں کو ختم کرنا کاغذی کارروائی میں کمی اور پورے عمل کو آسان بنانا ہے۔

اہلیت کے تقاضے

موٹرسائیکل کار اور ٹریکٹر کے لیے کم از کم عمر 18 سال

کمرشل گاڑی ایل ٹی وی یا ایچ ٹی وی کے لیے 21 سال

تمام اقسام کے لیے درست قومی شناختی کارڈ ضروری

کمرشل گاڑی کے لیے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی درکار ہے

ضروری دستاویزات

قومی شناختی کارڈ سائز کی صاف اسکین کی تازہ پاسپورٹ سائز تصویر

فعال موبائل نمبرانٹرنیٹ تک رسائی

اکاؤنٹ بنائیں اور موبائل پر آنے والا تصدیقی کوڈ درج کریں ،لرنر لائسنس کے لیے درخواست دیں، منتخب کریں اور لائسنس کی قسم کا انتخاب کریں
تصویر اور دیگر مطلوبہ دستاویزات اپلوڈ کریں، فیس کی ادائیگی جاز کیش ایزی پیسہ کارڈ یا بینک ٹرانسفر سے کریں، ادائیگی کی تصدیق کے بعد لرنر پرمٹ پی ڈی ایف میں ڈاؤن لوڈ کریںفیس اور معیادموٹرسائیکل یا کار کے لیے 60 روپےٹریکٹر اور کمرشل گاڑی کے لیے 100 روپے۔

موٹرسائیکل یا کار کے لیے لرنر پرمٹ کی معیاد 6 ماہ کمرشل کے لیے 3 ماہ ہے ۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شناختی کارڈ اور تصویر صاف اور درست ہوں لاگ ان کی تفصیلات محفوظ رکھیں اور بغیر لرنر لائسنس ڈرائیونگ نہ کریں کیونکہ بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *