پی ٹی آئی ممکنہ انجام کی طرف گامزن، عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ چل سکتا ہے، رانا ثنا اللہ

پی ٹی آئی ممکنہ انجام کی طرف گامزن، عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ چل سکتا ہے، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم ہونے کا امکان واضح طور پر موجود ہے اور اُن کا سیاسی انجام ایم کیو ایم لندن اور اس کے بانی الطاف حسین سے مختلف نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے حالیہ پریس کانفرنس میں جو دوٹوک مؤقف پیش کیا، وہ ریاست کی واضح پوزیشن ہے اور حکومت اس موقف کی مکمل تائید کرتی ہے۔

ان کے مطابق پی ٹی آئی کو بارہا تنبیہ کی گئی ہے کہ ریاستی امور کو مذاق نہ بنایا جائے، ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اپنی بہن سے ملاقات کے بعد سامنے آنے والا ٹوئٹ فیصلہ کن ثابت ہوا، جس کے بعد یہ امکان مزید تقویت پکڑ گیا ہے کہ غداری کا مقدمہ چل سکتا ہے۔

رانا ثنا اللہ کے مطابق جلسوں میں دیے جانے والے بیانات کا مضبوط جواب دیا جائے گا اور ایسے طرزِ عمل کے ذریعے پی ٹی آئی خود اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں پی ٹی آئی کے اندر واضح تقسیم سامنے آئے گی، جو ’’پاکستان تحریک انصاف‘‘ اور ’’اڈیالہ تحریک انصاف‘‘ کی صورت میں دکھائی دے گی۔ ان کے مطابق پارٹی کی بڑی تعداد موجودہ قیادت کے ’’غیر ذمہ دارانہ رویے‘‘ کا حصہ نہیں بنے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی 80 فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم: ایشین واٹر ڈیویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ میں انکشاف

جعفر ایکسپریس حملے پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا کہ دہشت گردوں کے بیانیے کو بھارت، افغانستان اور پی ٹی آئی سے وابستہ میڈیا نے یکساں طور پر آگے بڑھایا، جو خود ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *