عمان کی وزارتِ محنت نے توانائی اور معدنیات (انرجی اینڈ مائننگ) کے شعبوں میں کام کرنے والی متعدد پیشہ ورانہ اسامیوں کے لیے لازمی لائسنس سے متعلق اہم نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزارت نے ایک اصلاحی مدت (کریکشن پیریڈ) کا اعلان بھی کیا ہے، جس کے دوران ادارے اور کارکن اپنے لائسنس حاصل کر کے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ اعلان اس پالیسی کے تسلسل میں ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ توانائی اور مائننگ کے مخصوص پیشوں سے وابستہ کارکنوں کے لیے عمانی ایسوسی ایشن برائے توانائی و مائننگ اسکلز سے لائسنس لینا ضروری ہوگا۔ جنوری 2025 سے ان پیشوں کے لیے ورک پرمٹ کے اجرا یا تجدید کا بنیادی تقاضا لائسنس کا اندراج ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملکی افرادی قوت کی مہارت میں اضافہ، لیبر مارکیٹ کو منظم کرنا اور پیشوں کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امن دشمنوں کا وار، اہم شخصیت بارے افسوسناک خبر آگئی وزارت کی وضاحت کے مطابق تمام کمپنیوں اور کارکنوں کے لیے اصلاحی مدت یکم جون 2026 تک مقرر کی گئی ہے۔
اس عرصے میں اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے موجودہ ملازمین کے لائسنس مکمل کرائیں۔ اس دوران متعلقہ پیشوں کے ورک پرمٹ جاری یا تجدید کیے جا سکیں گے، چاہے کارکن نے ابھی لائسنس نہ لیا ہو۔
لیکن یکم جون 2026 کے بعد صرف ان کارکنوں کے ورک پرمٹ جاری یا تجدید ہوں گے جن کے پاس سیکٹر اسکلز یونٹ برائے توانائی و مائننگ کا درست لائسنس موجود ہوگا۔ وزارت نے کاروباری اداروں کو تاکید کی ہے کہ وہ ان آخری تاریخوں کی پابندی کریں تاکہ کاروبار کے عمل میں رکاوٹ نہ آئے اور لیبر قوانین کی پاسداری برقرار رہے۔
جن پیشوں کے لائسنس درکار ہیں ان کی فہرست ذیل میں درج ہے: ایچ ایس ای ایڈوائزر۔ موبائل کرین آپریٹر۔ دوربین ہینڈلر آپریٹر۔ فورک لفٹ آپریٹر۔ کھدائی کرنے والا آپریٹر۔ این ای ڈبلیو پی آپریٹر۔ سلنجر/سگنلر/آر این بی۔ لاری لوڈر/حیب۔ اوور ہیڈ کرین آپریٹر۔ وہیکل مارشلر۔ لفٹنگ سپروائزر۔
مقرر شخص۔ مڈ ٹیسٹر۔ سہولیات کی بحالی کا دستکاری۔ دستی ویلڈر۔ مکینیکل کاریگر۔ اسسٹنٹ ڈرلر۔ عمارت کی بحالی کے ٹیکنیشن۔ خود کار میکانائزڈ ویلڈنگ آپریٹر۔ مشین آپریٹر۔ سی این سی مشین آپریٹر۔ الیکٹریکل کرافٹ پرسن۔ فیسیلٹیز مینٹیننس فٹر۔ شیٹ میٹل ورکر۔ ڈرلر۔ پروڈکشن جمع کرنے والا۔ مشینسٹ۔ آلہ کار یپرسن ۔ رسٹ اباؤٹ۔ فیسیلٹیز مینٹیننس۔ ٹیکنیشن ۔ پلیٹ ورکر۔ مکینیکل ٹیکنیشن۔ فلور مین۔ ساختی اسٹیل ورکر۔ سی این سی مشینی۔ الیکٹرک۔ ٹیکنیشن۔ پائپ اور ٹیوب تانے بانے۔ ڈیرک مین۔ آلہ ٹیکنیشن۔ ٹول پشر۔ ویلڈنگ اسسٹنٹ۔ مشین ٹول ٹیکنیشن۔ فٹنگ اور اسمبلی ٹیکنیشن۔ پائپ اور فٹنگ جمع کرنے والے ٹیکنیشن۔
عمان وزارت نے مزید کہا ہے کہ تمام ادارے اپنی ٹیموں کے لائسنس بروقت مکمل کرائیں اور لیبر مارکیٹ کی نئی پالیسی کے ساتھ ہم آہنگ رہیں۔ مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے وزارت کے ہیلپ سینٹر 80077000 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔