متحدہ عرب امارات کی قیادت نے قومی دن کے موقع پر سیکڑوں قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اصلاحی اداروں سے دو ہزار937 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے، اماراتی صدر نے ان قیدیوں پرعائد مالی جرمانے بھی ادا کرنے کی ہدایت دی ہے، جو ان کی سزاؤں کا حصہ تھے۔
دبئی کے حکمران، نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مختلف قومیتوں کے دو ہزار 25 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ دبئی پبلک پراسیکیوشن نے دبئی پولیس کے ساتھ مل کر قیدیوں کی رہائی کےلیے قانونی طریقہ کار پر عملدرآمد شروع کردیا۔
جن قیدیوں کی سزا معاف کی گئی ان کا تعلق مختلف قومیتوں سے ہے، اچھے اخلاق اور اہلیت کے معیار کے مطابق کے بعد ان کا انتخاب کیا گیا۔ یہ سنگین جرائم میں ملوث نہیں اور اپنی سزا کا ایک حصہ پورا کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی شہریوں کے ویزوں پر پابندیوں کا معاملہ،یو اے ای کی وضاحت جاری


