وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پا گئی، دلہن کون ؟

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پا گئی، دلہن کون ؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پا گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی رشتہ طے ہونے کی اطلاعات کی تصدیق ہوگئی ہے اور ان کی دلہن مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہوں گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق دلہن، شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے علی روحیل اصغر کی صاحبزادی ہیں۔ دونوں خاندانوں کے درمیان نہ صرف رشتہ طے ہوگیا ہے بلکہ شادی کی تقریبات کے حوالے سے ابتدائی منصوبہ بندی بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری میں منعقد ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رشتے کی حتمی منظوری کے بعد شریف خاندان اور شیخ روحیل اصغر کے خاندان کی جانب سے ایک باقاعدہ ایونٹ بھی منعقد کیا جا چکا ہے، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ اس تقریب کو نہایت نجی نوعیت کی محفل قرار دیا جا رہا ہے، جس میں شادی کی تیاریوں سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جلد ہی شادی کی حتمی تاریخ اور دیگر تقریبات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان متوقع ہے، جس کے بعد دونوں خاندانوں میں شادی کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک آرڈیننس معطلی کی خبریں بے بنیاد، قانون پر مکمل عمل ہوگا،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی پہلی شادی اگست 2021 میں ہوئی تھی۔ یہ نکاح لندن کے ایک معروف ہوٹل میں منعقد ہوا تھا، جس میں قریبی رشتہ داروں اور چند مدعو مہمانوں نے شرکت کی۔ اس نکاح کے بعد شادی کی دیگر تقریبات دسمبر 2021 میں پاکستان میں بھی منعقد کی گئیں، جن میں ولیمہ اور استقبالیہ شامل تھے۔ جنید صفدر کی پہلی اہلیہ کا تعلق سابق چیئرمین نیب سیف الرحمٰن کے خاندان سے تھا، اور شادی کو شریف خاندان اور سیف الرحمٰن خاندان کے درمیان ایک اہم خاندانی بندھن قرار دیا جاتا تھا۔

تاہم کچھ عرصے بعد دونوں کے درمیان اختلافات سامنے آئے جن کے نتیجے میں جنید صفدر نے اپنی پہلی شادی کے خاتمے کا اعلان کیا۔ اکتوبر 2023 میں انہوں نے تصدیق کی کہ ان کی اور ان کی اہلیہ کی علیحدگی ہو چکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *