متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں نئے رہائشی قوانین کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی پر لاکھوں درہم جرمانہ اور دیگر سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ملک میں سلامتی، استحکام اور معاشرتی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے غیرملکیوں کے داخلے اور رہائش سے متعلق قوانین مزید سخت کر دیے ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے رہائشی قوانین مزید سخت کر دیے ہیں، غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کو ملازمت یا رہائش دینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے جو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ملک میں داخل ہوتے ہیں کیونکہ یہ افراد عوامی نظم و نسق اور قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں دراندازوں کو پناہ دینے یا ملازمت فراہم کرنا سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔
اقامہ قوانین کی جن خلاف ورزیوں کو سب سے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے، ان میں دراندازوں کو پناہ دینا یا انہیں ملازمت فراہم کرنا شامل ہے، ایسے افراد ریاستی قوانین سے بچنے یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کم قیمت پر براہِ راست فلائٹس، یو اے ای جانیوالے پاکستانیوں کیلئےخوشخبری

