دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے، تفصیلات سامنے آگئیں

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے، تفصیلات سامنے آگئیں

متحدہ عرب امارات نے پاسپورٹ انڈیکس 2025 میں ایک بار پھر دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ یہ تسلسل ساتواں سال ہے کہ یو اے ای عالمی درجہ بندی میں نمبر ون مقام برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔

عالمی رینکنگ جاری کرنے والی کمپنی Arton Capital کی رپورٹ کے مطابق، اس سال کئی بڑے ممالک کی پوزیشن میں کمی دیکھی گئی، لیکن متحدہ عرب امارات نے اپنی برتری مزید مستحکم کرتے ہوئے سب سے آگے رہنے میں کامیابی حاصل کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اماراتی پاسپورٹ کی یہ پوزیشن سفری سہولتیں، سفارتی استحکام اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت ممکن ہوئی۔ سخت امیگریشن قوانین کے باوجود اماراتی شہری دنیا کے سب سے زیادہ ممالک میں آسان رسائی حاصل کر چکے ہیں۔

ایشیا کے ممالک نے بھی 2025 میں نمایاں ترقی دکھائی۔ سنگاپور نے اپنی پوزیشن 30 ویں سے بڑھا کر دوسرے نمبر تک پہنچا دی اور 175 پوائنٹس حاصل کیے۔ ملائیشیا بھی 41 ویں سے اوپر بڑھ کر 17 ویں مقام پر آگیا اور اسے 174 پوائنٹس ملے۔ جاپان اور جنوبی کوریا میں معمولی کمی کے باوجود یہ ممالک عالمی رینکنگ میں سرفہرست رہے۔ ماہرین کے مطابق ایشیائی ممالک کی معاشی مضبوطی، بہتر سفارتی تعلقات اور جدید سفری نظام نے ان کی عالمی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا ہے۔

ٹاپ 20 میں یورپی ممالک کی اکثریت برقرار ہے جن میں اسپین، فرانس، جرمنی، اٹلی اور بیلجیم شامل ہیں، تاہم سخت ویزہ پالیسیوں اور نئے داخلہ قوانین کے باعث ان کے اسکور میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا جعلی دستاویزات پر بیرونِ ملک جانیوالے مسافروں کیخلاف اقدامات سخت کرنیکا فیصلہ

انگلش بولنے والے بڑے ممالک کی کارکردگی اس سال سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔ برطانیہ اپنی پوزیشن 32 سے گر کر 39ویں نمبر پر آگیا، جبکہ امریکا 41 ویں اور کینیڈا 40 ویں مقام پر پہنچ گیا۔ متعدد ممالک کی جانب سے ویزہ فری رسائی ختم کرنے کے بعد شہری متبادل شہریت یا ریزیڈنسی پروگراموں میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔

سال 2025 کو الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (ETA) کے تیزی سے پھیلنے کا سال قرار دیا گیا ہے۔ اسرائیل، برطانیہ، ترکمانستان، مالدیپ اور سوئٹزرلینڈ نے باقاعدہ ETA سسٹم متعارف کرایا۔ کینیڈا نے قطری شہریوں کے لیے ویزہ لازمی شرط ختم کر کے انہیں براہِ راست ETA کی سہولت دی، جس کے بعد قطر دوسرا خلیجی ملک بن گیا جسے یہ سہولت حاصل ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2026 میں 25 سے زائد ممالک ETA نظام شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جبکہ یورپی یونین کا ETIAS پروگرام بھی جلد نافذ ہوگا، جو دنیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل سفری اجازت نامہ سسٹم بننے جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *