آن لائن پاسپورٹ تیاری میں بڑی تبدیلی، فنگر پرنٹس تصدیق کا نیا نظام متعارف

آن لائن پاسپورٹ تیاری میں بڑی تبدیلی، فنگر پرنٹس تصدیق کا نیا نظام متعارف

پاکستان بھر میں آن لائن پاسپورٹ درخواستوں میں فنگر پرنٹس کی تصدیق سے متعلق تکنیکی مسائل کے حل کے لیے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی کاؤشوں اور نادرا کے تعاون سے نیا جدید سسٹم متعارف کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آن لائن پاسپورٹ بنانے کا نہایت آسان طریقہ، شہریوں کیلئےاہم معلومات

نئے نظام کے تحت درخواست گزار اب نادرا کی ’پاک آئی ڈی‘ ایپ کے ذریعے با آسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے، جبکہ بائیومیٹرکس کی پیچیدگی کی صورت میں ’چہرے کی تصدیق‘ کا متبادل آپشن بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے میڈیا کو بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں رکاوٹوں کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس کے بعد نادرا کے اشتراک سے پاک آئی ڈی کے ذریعے فنگر پرنٹس اور فیشل ویریفیکیشن کو آسان بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اب پاسپورٹ جاری کرنے میں تاخیر کی پریشانی ختم، جدید پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں پہنچ گئے

ان کا کہنا تھا کہ یہ سہولت نہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی آسانی ہے بلکہ ملک میں موجود بزرگ اور سینیئر شہری بھی اس سے خصوصی طور پر مستفید ہوں گے۔ مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے جدید ترین خدمات اور سہولیات متعارف کروانا محکمہ پاسپورٹ کی اولین ترجیح ہے۔ نئے نظام کے آغاز کے بعد توقع ہے کہ آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کی پروسیسنگ میں رفتار اور شفافیت دونوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شہریوں کےلیے آسانی فراہم کرتے ہوئے ای سروسز پورٹل کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ بنانے کا طریقہ کار بتادیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ  شہری اب لمبی لائنوں اور قطار میں لگے بغیر ای سروسز پورٹل کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ کےلیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا کی ویڈیو پوسٹ میں محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شہریوں کو بتایا گیا کہ وہ آن لائن پاسپورٹ رینول کی درخواست کےلیے آفیشل ویب سائٹ www.onlinemrp.dgip.gov.pk کا وزٹ کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *