امریکی شہریت حاصل کرنے کا نادر موقع،ٹرمپ گولڈ کارڈ اسکیم شروع

امریکی شہریت حاصل کرنے کا نادر موقع،ٹرمپ گولڈ کارڈ اسکیم شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک جدید امیگریشن اسکیم، جسے ٹرمپ گولڈ کارڈاسکیم کہا گیا ہے،باقاعدہ طور پر متعارف کروا دی ہے،اس اسکیم کا بنیادی مقصد ایسے غیر ملکی شہریوں کو امریکہ میں تیز رفتار مستقل رہائش اور مستقبل میں شہریت کے حصول کے آسان مواقع فراہم کرنا ہے جو ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہوں۔

گولڈ کارڈ ویزا ایک خصوصی سرمایہ کاری ویزا پروگرام کے طور پر پیش کیا گیا ہے اس کے تحت غیر امریکی شہری کم از کم 1,000,000 امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری یا مالی تعاون کے ذریعے امریکہ میں مستقل رہائش کے اہل ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ویزا شرائط مزید سخت کرنے کا حکم

اگر سرمایہ کاری کسی کمپنی کی صورت میں کی جائے تو یہ رقم 2,000,000 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے جس سے ملازمین کو بھی فائدہ حاصل ہو گا ویزا کی درخواست کے لیے ابتدائی طور پر 15,000 امریکی ڈالر کی پراسیسنگ فیس ادا کرنا ضروری ہے اور ساتھ ہی تمام درخواست دہندگان کی پس منظر کی جانچ اور سیکورٹی چیک لازمی قرار دیے گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے مطابق یہ پروگرام قانونی طور پر امریکہ میں رہائش، کام کرنے کے مواقع اور مستقبل میں شہریت کے حصول کے راستے کھولے گا، موجودہ اسکیم روایتی EB-5 ویزا کی جگہ لے گی، جس میں پہلے نوکریوں کی تخلیق اور دیگر شرائط شامل تھیں۔ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس اسکیم کے ذریعے امریکہ عالمی سرمایہ کاروں اور ماہر افراد کو اپنی طرف متوجہ کر سکتا ہے، جس سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی اور ٹیکس آمدنی میں اضافہ ممکن ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی ملازمت ویزا ہولڈرز کے لیے خوشخبری

امریکی صدر ٹرمپ کے اس اقدام کو امریکی کاروباری حلقوں کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے، جو سمجھتے ہیں کہ یہ منصوبہ نہ صرف معیشت میں بہتری لائے گا بلکہ امریکہ کی بین الاقوامی سطح پر مسابقتی حیثیت کو بھی بڑھائے گا۔ٹرمپ کی یہ اسکیم سرمایہ کاروں کو راغب کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *