انڈر19 ایشیا کپ، بھارت کی جانب سے پاکستان کو ہدف مل گیا، شاہین جیت کے لیے بے تاب

انڈر19 ایشیا کپ، بھارت کی جانب سے پاکستان کو ہدف مل گیا، شاہین جیت کے لیے بے تاب

انڈر 19 ایشیا کپ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف مقررہ 49 اوورز سے پہلے ہی 240 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، یوں پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 241 رنز کا ہدف مل گیا ہے۔ شاہین جیت کے لیے پرعزم نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ کا بڑا مقابلہ، پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اتوار کو کھیلے جانے والے اہم میچ میں بھارتی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور اوپنر ویبھو سوریاونشی صرف 5 رنز بنا کر تیسرے اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ کپتان آیوش مہاترے نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 25 گیندوں پر 38 رنز بنائے تاہم وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔

بھارت کی جانب سے ایرون جارج نے شاندار اننگز کھیلی اور 88 گیندوں پر 85 رنز اسکور کیے جس میں 12 چوکے شامل تھے۔ ان کی اننگز بھارتی بیٹنگ کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوئی۔ کنیشک چوہان نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 46 رنز بنائے اور ٹیم کے مجموعی اسکور کو مضبوط کیا۔

دیگر کھلاڑیوں میں ابھیگیان کنڈو نے 22 رنز بنائے جبکہ ویہان ملہوترا 12 اور ہنیل پٹیل 12 رنز بنا سکے۔ پوری بھارتی ٹیم 46.1 اوورز میں 240 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد صیام اورعبدالصبحان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نقاب شفیق نے 2 ، علی رضا اور حذیفہ حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ محمد صیام نے اہم وکٹیں حاصل کیں جبکہ عبدالصبحان نے درمیانی اوورز میں بھارتی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔

اب پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 241 رنز درکار ہیں۔ شائقین کرکٹ کی نظریں قومی ٹیم کی بیٹنگ پر جمی ہوئی ہیں اور شاہینوں سے ایک مضبوط اور ذمہ دارانہ اننگز کی امید کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *