واٹس ایپ پلس‘ سبسکرپشن ماڈل متعارف، پاکستان میں ماہانہ فیس سامنے آگئی

واٹس ایپ پلس‘ سبسکرپشن ماڈل متعارف، پاکستان میں ماہانہ فیس سامنے آگئی

میٹاکی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا سبسکرپشن ماڈل متعارف کروانے کی تیاری شروع کردی ہے، جسے ’واٹس ایپ پلس‘ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سوشل میڈیا سیفٹی میں نیا قدم، میٹا کا “لمیٹڈ کنٹینٹ” فیچر متعارف

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نیا فیچر فی الحال محدود اینڈرائیڈ صارفین پر آزمائشی مرحلے میں ہے اور اس کا مقصد ایپ کے بنیادی نظام یا پرائیویسی کو متاثر کیے بغیر صارفین کو اضافی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ’واٹس ایپ پلس‘ ماہانہ سبسکرپشن ماڈل پر کام کرے گا جو خودکار طور پر ہر ماہ رینیو ہوگا۔ممکنہ قیمتیں کچھ یوں بتائی جارہی ہیں ۔پاکستان میں تقریباً 229 روپے ماہانہ،یورپ میں 2.49 یوروجبکہ میکسیکو میں 29 پیسو ماہانہ۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کچھ صارفین کو ایک ماہ کا مفت ٹرائل بھی دیا جا سکتا ہے تاکہ وہ فیچرز کو آزما سکیں۔

یہ سبسکرپشن صرف واٹس ایپ میسنجر کے لیے ہوگا جبکہ واٹس ایپ بزنس صارفین اس سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔ آئی فون صارفین کے لیے یہ فیچر بعد میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔صارفین اگر یہ سروس بند کرنا چاہیں تو انہیں اگلی بلنگ تاریخ سے کم از کم 24 گھنٹے پہلے گوگل پلےسٹور کے ذریعے سبسکرپشن منسوخ کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :واٹس ایپ کا نیا فیچر استعمال کرنے والوں کیلئے کمپنی کا بڑا اعلان

واٹس ایپ پلس استعمال کرنے والوں کو کئی نئے اور دلچسپ فیچرز دیے جائیں گےجس میں خصوصی اسٹیکر پیکس اور اینیمیٹڈ ایفیکٹس ،چیٹ اسکرین پر پھیلنے والی اوورلے اینیمیشنز18 نئے تھیمز اور 14 کسٹم ایپ آئیکنزاور ایک ساتھ 20 چیٹس پن کرنے کی سہولت جوپہلے صرف 3 تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر کوئی صارف پریمیئم اسٹیکر بھیجے تو سامنے والا صارف بغیر سبسکرپشن کے بھی اس کی اینیمیشن دیکھ سکے گا۔یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے استعمال کو مزید پرکشش بنانے کی کوشش ہے، تاہم حتمی لانچ اور قیمتوں کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *