واٹس ایپ کا نیا فیچر استعمال کرنے والوں کیلئے کمپنی کا بڑا اعلان

واٹس ایپ کا نیا فیچر استعمال کرنے والوں کیلئے کمپنی کا بڑا اعلان

میٹا کی ملکیت میں چلنے والی معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اختیاری سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے جسے  واٹس ایپ پلس  کا نام دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس اقدام کے بعد صارفین میں یہ سوال اور تشویش پائی جا رہی ہے کہ آخر اس ادائیگی والے فیچر کے بدلے کون سی اضافی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

واٹس ایپ ہیک ہوجائے توفوری طور پر دوبارہ کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

کمپنی کے مطابق یہ سبسکرپشن مکمل طور پر اختیاری ہوگا اور اس کا واٹس ایپ کے بنیادی اور مفت فیچرز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا صارفین پہلے کی طرح مفت پیغامات بھیجنے، وائس اور ویڈیو کالز کرنے اور پرائیویسی سے متعلق بنیادی سہولیات سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔

واٹس ایپ پلس میں زیادہ تر ذاتی نوعیت کی تبدیلیوں کے فیچرز شامل ہوں گے، ان میں پیڈ اسٹیکرز، اپنی مرضی کے رنگ ٹونز، مختلف تھیمز، وال پیپرز اور ایپ آئیکنز کی تبدیلی جیسے آپشنز شامل ہونے کی توقع ہے، یہ تمام تبدیلیاں صرف متعلقہ صارف کے اکاؤنٹ تک محدود ہوں گی اور دوسرے صارفین کو ان کا کوئی اثر نظر نہیں آئے گا۔

اس کے علاوہ سبسکرائبرز کو20 سے زائد چیٹس پن کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی، جو عام صارفین کے مقابلے میں زیادہ لچک فراہم کرے گی۔

قیمت کے حوالے سے ابتدائی اندازوں کے مطابق پاکستان میں اس سبسکرپشن کی ماہانہ فیس تقریباً د230 ہو سکتی ہے تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی تک حتمی قیمت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا اور اندرونی سطح پر اس پر غور جاری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *