سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایپ جو بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے بنائی گئی ہے صرف ’دو منٹ‘ میں ہیک کی جا سکتی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس ایپ میں بنیادی نوعیت کی سیکیورٹی خامیاں موجود ہیں جو اسے ہیکرز کے لیے آسان ہدف بناتی ہیں۔
پاول دوروف نے مزید کہا کہ یورپی بیوروکریسی کو جلدی میں تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے کیونکہ ان کے مطابق یہ اقدام صارفین کی آزادی کو محدود کرنے کے لیے ایک بہانے کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب نے گزشتہ ہفتے اس نئی ایج ویریفکیشن ایپ کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد آن لائن پلیٹ فارمز کو زیادہ ذمہ دار بنانا اور بچوں کے تحفظ کو تجارتی مفادات پر ترجیح دینا ہے