پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے  پہلے ہی دن بازارِ حصص میں 997 پوائنٹس کی  تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا،  جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 862  پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں  مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ  جاری رہا اور مجموعی طور پر 525 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 389 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جس کے بعد مزید بڑھتے ہوئے 974 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 70 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، جو کہ بدستور بازار حصص کی بلند ترین شرح ہے۔

یہ بھی پڑھیں؍حکومت نے نوجوانوں کے لیے بلاسود قرضہ اسکیم کی منظوری دے دی

گزشتہ کاروبار ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 69 ہزار 865 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت 280 روپے ، 30 پیسے پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں :اسٹیٹ بینک نے ڈالر خریدنے والوں کیلئے قوانین سخت کر دیے، جانئے نئی شرائط کیا ہیں؟

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے رواں سال غیر معمولی رہا ہے، جہاں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوا، جو خطے کی بیشتر منڈیوں سے کہیں بہتر کارکردگی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *