سڈنی میں حالیہ دہشتگردی کے واقعے کے حوالے سے بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس میں نئے شواہد سامنے آئے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے اس واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں بھارتی حکومت سے رابطہ قائم کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکام نے واقعے میں ملوث دہشتگردوں کے پس منظر اور ان کے روابط کے بارے میں بھارتی حکام سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سڈنی میں حملے میں ملوث ایک دہشتگرد کا نام نوید بتایا گیا ہے ذرائع کے مطابق نوید کے والد کا تعلق بھارت سے ہے اس کے علاوہ اس کے ایک قریبی دوست نے یہ بیان دیا ہے کہ نوید اور اس کے والد کے بھارتی ہیں۔
آسٹریلوی حکام نے واضح نہیں کیا کہ بھارتی حکومت نے تحقیقات میں کتنی مدد فراہم کی ۔ تاہم پوچھ گچھ کے لئے آسٹریلوی ایجنسیز نے بھارت کی ایجنسیوں سے باضابطہ رابطہ کرلیا ہے
سڈنی میں یہ حملہ عوامی سطح پر دہشت اور تشویش کا سبب بنا۔ واقعے کے بعد آسٹریلوی انٹیلی جنس نے حملے کے ممکنہ عالمی روابط، شدت پسند گروہوں سے تعلقات اور دہشتگردانہ پس منظر کی مکمل تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اس دوران عوامی اور میڈیا مباحثے میں بھارتی تعلقات کے شواہد کو بھی نمایاں طور پر زیر بحث لایا گیا ہے ۔