مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی یلغار، پاکستان کی شدید مذمت

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی یلغار، پاکستان کی شدید مذمت

پاکستان نے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصی (حرم شریف) پر اسرائیلی افواج کا دھاوا اس مقدس مقام کی حرمت اور تاریخی حیثیت پر براہِ راست حملہ ہے، جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی مذہبی، تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے یا کمزور کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اشتعال انگیز اقدامات کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی ایران پر شدید حملوں کی دھمکی سے تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے منصفانہ مؤقف کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، جس میں ان کا حقِ خودارادیت بھی شامل ہے۔ پاکستان نے ایک آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا، جو جون 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *