سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بلوچستان کے ضلع کیچ میں بھاری اسلحہ برآمد، دو ملزمان گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بلوچستان کے ضلع کیچ میں بھاری اسلحہ برآمد، دو ملزمان گرفتار

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی چیکنگ کے دوران عمل میں لائی گئی، جس میں مشتبہ افراد کے قبضے سے متعدد پستولز اور رائفلز برآمد ہوئے۔

گرفتار شدگان میں عارف اللہ ولد محمد خیراللہ خان اور عنایت اللہ ولد محمود علی خان شامل ہیں، دونوں رہائشی بنوں کے ہیں۔ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 100 پستولز، 2 ایم فور رائفلز، 100 پستول کے اسپئر میگزین اور 2 ایم فور کے اسپئر میگزین برآمد ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 15 دسمبر کو شام 4 بجے کے قریب ایک مشتبہ پک اپ گاڑی، جس کا رجسٹریشن نمبر SPC-077 تھا، کو تحصیل تربت میں ایک ناکے پر روکا اور چیک کیا گیا۔ چیکنگ کے دوران گاڑی میں موجود ڈرائیور اور دوسرا سوار بھی مشکوک ثابت ہوئے، اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے کے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *