واٹس ایپ صارفین!، خبردار ’’ایسی کال‘‘ ہرگز نہ اٹھائیں، این سی سی آئی اے کا الرٹ جاری

واٹس ایپ صارفین!، خبردار ’’ایسی کال‘‘ ہرگز نہ اٹھائیں، این سی سی آئی اے کا الرٹ جاری

ملک بھر میں ڈیجیٹل فراڈ کے واقعات میں مسلسل اضافے کے پیش نظر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عوام کو مالی اور شناختی فراڈ سے بچانے کے لیے سخت عوامی ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

ایڈوائزری میں این سی سی آئی اے نے بتایا کہ فراڈ کرنے والے خود کو بینک مینیجرز اور نادرا، ایف آئی اے یا حتیٰ کہ فوج جیسے سرکاری اداروں کے افسران ظاہر کر کے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ افراد عموماً خوف اور دباؤ پیدا کر کے لوگوں سے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ صارفین خبردار،این سی سی آئی اے نےالرٹ جاری کردیا

ادارے نے واضح کیا کہ اصل بینک اور سرکاری ادارے کبھی بھی واٹس ایپ کے ذریعے کال نہیں کرتے۔ عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ پر سرکاری لوگو کے ساتھ آنے والی کالز پر ہرگز بھروسہ نہ کریں، کیونکہ یہ فراڈ کرنے والوں کا عام ہتھکنڈا ہے۔ ایسی کسی بھی کال کی صورت میں نمبر کو فوراً بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ او ٹی پی کا مطالبہ ہونا فراڈ کی واضح نشانی ہے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق کوئی بھی مستند ادارہ نہ تو بینک اکاؤنٹ کھولنے اور نہ ہی شناختی تصدیق کے لیے کبھی او ٹی پی طلب کرتا ہے۔ اگر کوئی شخص موبائل پر موصول ہونے والا او ٹی پی مانگے تو یہ سو فیصد فراڈ ہے۔

ادارے نے مزید خبردار کیا کہ فراڈ کرنے والے اکثر بینک اکاؤنٹ بند کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں یا لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے فوج کا نام استعمال کرتے ہیں۔ این سی سی آئی اے نے کہا کہ حقیقی بینکرز اور سرکاری اہلکار کبھی صارفین کو دھمکاتے نہیں اور نہ ہی بدتمیزی یا خوف زدہ کرنے والی زبان استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ، نیا زبردست فیچر متعارف

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ مشتبہ کالز فوراً منقطع کر دیں، پرسکون رہیں اور کسی کو بھی پاس ورڈز، پن کوڈز یا ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔

این سی سی آئی اے نے شہریوں سے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی فوری اطلاع دیں۔ متاثرہ افراد یا مشتبہ کال موصول ہونے کی صورت میں 9000 پر پیغام بھیجیں یا این سی سی آئی اے ہیلپ لائن 1799 پر کال کریں۔

ادارے کے مطابق عوامی آگاہی اور بروقت رپورٹنگ مالی نقصان سے بچاؤ اور دیگر افراد کو فراڈ کا شکار ہونے سے محفوظ رکھنے کے لیے نہایت اہم ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *