این سی سی آئی اے نے شہریوں کو واٹس ایپ ہیکنگ سے بچنے کا آسان حل بتا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی سی آئی اے نے شہریوں کو واٹس ایپ، فون کال کے ذریعے فراڈ سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی بینک منیجر یا سرکاری افسر کی کال آنے پر نہ گھبرائیں پہلے تصدیق کریں، کوئی بھی بینک، نادرا یا ایف آئی اے واٹس ایپ کال پر رابطہ نہیں کرتے۔
حکام کے مطابق کسی بھی جانب سے او ٹی پی کا مطالبہ، ڈرانا دھمکانا فراڈ کی علامت ہے۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ شہری محفوظ رہنے کے لیے فوری فون بند کریں، اپنا پاس ورڈ یا پن کوڈ کسی کو نہ بتائیں۔
مزید جانیئے: واٹس ایپ صارفین خبردار،این سی سی آئی اے نےالرٹ جاری کردیا


