تعلیمی ادارے میں تعطیلات کا اعلان

تعلیمی ادارے میں تعطیلات کا اعلان

جامعہ پشاور نے سرمائی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس سے سرد موسم میں طلبا اور عملے کو سہولت ملے گی، تاہم انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی جائزے اور امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں بھی تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان ہو گیا

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ پشاور میں سرمائی تعطیلات کا آغاز 22 دسمبر سے ہوگا۔ یہ اعلان جامعہ کے تمام تدریسی اور انتظامی شعبہ جات پر لاگو ہوگا۔ جامعہ حکام کے مطابق یہ فیصلہ موسمی تعلیمی شیڈول کے مطابق کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرمائی تعطیلات کے دوران جامعہ پشاور بند رہے گی، جبکہ معمول کی سرگرمیاں اور تعلیمی عمل 3 جنوری سے دوبارہ شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کب سے ہونگی؟ حکومت کا اہم اعلان

طلبا اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ تعطیلات کے دوران اپنے امور کی منصوبہ بندی اسی کے مطابق کریں۔

تاہم جامعہ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرمائی تعطیلات کے باوجود امتحانات اور ٹیسٹس کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تمام پہلے سے اعلان کردہ امتحانات اور جائزے موجودہ ٹائم ٹیبل کے مطابق منعقد ہوں گے۔

طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تیاری جاری رکھیں اور کسی بھی مزید ہدایت کے لیے جامعہ کے سرکاری اعلانات پر نظر رکھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *