پاکستان کی سابق معروف گلوکارہ، اداکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے خاموشی سے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے ایک نجی تقریب میں نکاح کر لیا۔ اس خوشگوار موقع کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا’ نکاح سنت ہے اور سنت میں ہی برکت ہے‘۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ نکاح وہ پاک رشتہ ہے جو محبت کو جائز، عزت کو مضبوط اور رشتے کو ہمیشہ کے لیے مقدس بنا دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ ہر نکاح کو سکون، محبت اور رحمت سے بھر دے۔
رابی پیرزادہ نے نکاح کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ دل کی گہرائیوں سے ان تمام دعاؤں کی شکر گزار ہیں جو انہیں موصول ہوئیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک احساس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی دعائیں قرآنِ پاک مکمل لکھنے پر ملتیں تو دل کو اور بھی زیادہ سکون حاصل ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں ہمیشہ دین کو اولین اور دنیا کو ثانوی حیثیت دینی چاہیے۔
View this post on Instagram

