پاکستان کی ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائیوں کا موازنہ بھارت کے پاکستانی مساجد پرحملوں سے کرنا غلط ہے : خواجہ آصف

پاکستان کی ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائیوں کا موازنہ بھارت کے پاکستانی مساجد پرحملوں سے کرنا غلط ہے : خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  افغانستان پاکستان سرحد پر ٹی ٹی پی خارجیوں کے مستند دہشت گرد کیمپوں پر پاکستان کی کارروائی کا موازنہ بھارت کے بہاولپور و مرید کے میں مساجد اور مدارس پر غیر قانونی حملوں سے کرنا سراسر غلط اور غیر مناسب ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس ) پر ایک بیان میں کہا کہ  اقوامِ عالم اور اقوام متحدہ بھی افغان طالبان کے زیرِ سایہ افغانستان میں دہشت گردی سے خائف ہیں اور پاکستان میں  آئے روز افغانستان سے آئی دہشت گرد تشکیلیں اور دہشت گرد اسکا واضح ثبوت ہیں۔

مزید پڑھیں:پاک فوج دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا،ترجمان پاک فوج

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  پہلگام پر بھارت آج تک ثبوت نہ دے سکا جبکہ پاکستان نے غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش بھی کی،  اقوام متحدہ کی طرف سے جاری رپورٹ بھی کلیئر کرتی ہے کہ بھارتی جارحیت غیر قانونی اور بے ثبوت تھی اور پاکستان کا جواب مکمل جائز تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  باقی بھارت اور اسکی پروکسی خوارج اور اسکے ہمدردوں کا کسی بھی قسم کا شک ہم نے کل بھی دور کیا تھا اور آج بھی، الحمدُ للّٰہ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *