پاکستان نیوی نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا،چوتھی آبدوز’غازی‘ کی چین میں رونمائی

پاکستان نیوی نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا،چوتھی آبدوز’غازی‘ کی چین میں رونمائی

پاکستان نیوی کی جدید کاری کے سفر میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے، جہاں ہانگور کلاس کی چوتھی آبدوز ’غازی‘ کو چین کے شہر ووہان میں واقع شوانگلیو بیس پر کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا گیا۔اس لانچنگ کے ساتھ ہی پاکستان نیوی کے لیے چین میں زیرِ تعمیر تمام چاروں آبدوزیں اب سمندری آزمائشوں   کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور انہیں حتمی مراحل کے بعد پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ’غازی‘ کی لانچنگ پاکستان نیوی کے سب میرین پروگرام میں ایک نمایاں پیش رفت ہے، جو بحری دفاع کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہےہانگور کلاس آبدوزیں جدید ٹیکنالوجی، جدید ہتھیاروں اور حساس سینسرز سے لیس ہوں گی، جو طویل فاصلے سے اہداف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہ آبدوزیں سمندر کے اندر خاموشی کے ساتھ مؤثر آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جو خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے چین کے ساتھ آٹھ ہانگور کلاس آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نیوی کا جہاز سیف مالے کی بندر گاہ پہنچ گیا ،آئی ایس پی آر

اس معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں تیار کی جا رہی ہیں، جبکہ باقی چار آبدوزیں پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ (کے ایس اینڈ ای ڈبلیو) میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی  ٹی او ٹی کے تحت تیار کی جائیں گی۔ اس منصوبے کے ذریعے نہ صرف پاکستان نیوی کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا بلکہ ملکی شپ بلڈنگ انڈسٹری اور مقامی انجینئرنگ مہارت کو بھی فروغ ملے گا۔

’غازی‘ کی لانچنگ کی تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کا عملی مظہر ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے نمائندوں نے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *