امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ذاتی طور پر بھارتی وزیراعظم مودی سے ناراض ہیں، بھارتی تجزیہ کار پراوین ساہنی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ذاتی طور پر بھارتی وزیراعظم مودی سے ناراض ہیں، بھارتی تجزیہ کار پراوین ساہنی

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ذاتی طور پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ناراض ہیں اور اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو اس بار وہ جنگ بندی کی کوشش نہیں کریں گے۔

پراوین ساہنی نے مزید کہا کہ پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے تینوں مسلح افواج کی کمان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہاتھ میں دے دی ہے، اور اب جنگ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وہی کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو بھارت کے مقابلے میں پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کو جلدی تیار کرنے اور استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان اپنی ضروریات اور کمی جلد پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے کیونکہ چین کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان بھارت سے جنگ ہاریں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام کے مرکزی بازار سے مودی سرکار کے خلاف اعلانِ جنگ، کشمیریوں کا بھارتی غرور خاک میں ملانے کا عزم

Related Articles