آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی،ٹاپ ٹین میں کتنے پاکستانی شامل؟

آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی،ٹاپ ٹین میں کتنے پاکستانی شامل؟

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی تازہ ترین عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کے نوجوان اور باصلاحیت کرکٹرز نے شاندار کارکردگی کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا ہےاس رینکنگ کا سب سے بڑا اعزاز پاکستان کے صائم ایوب کے نام رہا، جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تمام آل راؤنڈرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

صائم ایوب کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی انفرادی محنت کا ثمر ہے بلکہ پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کی بھی عکاس ہے، رینکنگ کے حوالے سے اگر ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ رینکنگ کی بات کی جائے تو پاکستان کے قابلِ اعتماد بیٹر سعود شکیل نے ایک درجہ ترقی حاصل کرتے ہوئے دنیا کے ٹاپ 10 بیٹرز میں جگہ بنا لی ہے اور اب وہ نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے اور آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔سعود شکیل کی مسلسل بہتر کارکردگی نے انہیں عالمی سطح پر مستحکم مقام دلایا ہے ٹیسٹ بالرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ پاکستان کے اسپنر نعمان علی چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں جو قومی ٹیم کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئےکھلاڑیوں کا اعلان، محمد نواز بھی ٹاپ 3 میں شامل

اس فہرست میں بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمرا اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں ون ڈے کرکٹ میں بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم اس فہرست میں چھٹے نمبر پر برقرار ہیں جو اگرچہ ٹاپ پوزیشن نہیں مگر اب بھی عالمی معیار کے بیٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں بھارت کے ابھیشک شرما نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ ان کے ہم وطن تلک ورما دو درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں ایک درجہ تنزلی کے بعد 31ویں نمبر پر آ گئے ہیں جو ان کے شائقین کے لیے تشویش کا باعث بن
سکتا ہے۔ٹی ٹوئنٹی بالرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتھی بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے ابرار احمد شاندار کارکردگی کے باعث چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :آئی سی سی کی تازہ رینکنگ جاری، بابراعظم اور ابرار احمد اہم پوزیشنز پرآگئے

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں صائم ایوب کی پہلی پوزیشن پاکستان کے لیے سب سے بڑی خوشخبری ہے جبکہ محمد نواز پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔
آئی سی سی کی یہ تازہ رینکنگ اس بات کی واضح عکاسی کرتی ہے کہ پاکستانی کرکٹرز عالمی سطح پر مسلسل اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید کامیابیوں کی امید کی جا سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *