سال 2026 میں اسمارٹ فونز سستے ہوں گے یا مہنگے؟

سال 2026 میں اسمارٹ فونز سستے ہوں گے یا مہنگے؟

اگر آپ 2026 میں نیا اسمارٹ فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو خبردار رہیں کہ یہ سال فون خریدنے کے لیے زیادہ سازگار نہیں ہوگا۔ تجزیہ کار کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2026 میں اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے جس کی بنیادی وجہ ریم یا میموری چپس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 کے آغاز کے مقابلے میں دسمبر میں ریم کی قیمتوں میں 8 سے 25 فیصد اضافہ ہو چکا ہےاور توقع کی جا رہی ہے کہ 2026 کی دوسری سہ ماہی میں یہ قیمتیں مزید 40 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری،کون سا موبائل پہلے نمبر پرہے؟

اس کے نتیجے میں فون بنانے والی کمپنیاں اپنی پیداوار محدود کرنے پر مجبور ہو سکتی ہیںجس سے مارکیٹ میں اسمارٹ فونز کی تعداد کم ہو جائے گی اور قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ چھوٹی کمپنیاں اس قیمت میں اضافے سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گی جبکہ ایپل اور دیگر بڑی برانڈز پر اثر کم محسوس ہوگا۔.مارکیٹ میں پہلے ہی فیچرز میں تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں جیسے کہ کیمرا موڈیولز، ڈسپلے، آڈیو پرزہ جات اور میموری میں کمی کاؤنٹر پوائنٹ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فونز کی قیمتیں عام طور پر 2026 میں تقریباً 7 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں۔

تاہم جو صارفین فلیگ شپ یا مہنگے ماڈلز خریدنے کے عادی ہیں ان کے لیے یہ فرق زیادہ نمایاں نہیں ہوگا گر آپ عام یا درمیانے درجے کے فون خریدنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو 2026 میں قیمتوں میں اضافے کے سبب سرمایہ کاری زیادہ مہنگی ثابت ہو سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *