امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں طیارے کو حادثہ، سابق ناسکار ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں طیارے کو حادثہ، سابق ناسکار ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک

 امریکا کی ریاست نارتھ کیرولائنا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ، جن میں سابق ناسکارموٹراسپورٹس ریسنگ ڈرائیورگریگ بفل بھی شامل تھے۔

حکام کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیربعد واپس ہوائی اڈے کی جانب آیا اور لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا، اس دوران طیارے میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

اس المناک حادثے میں امریکی موٹراسپورٹس ریسنگ ڈرائیورگریگ بفل اور ان کے اہل خانہ بھی حادثے کا شکار ہوئے۔

امریکی حکام کے مطابق نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ، جو اس حادثے کی تحقیقات کی قیادت کر رہا ہے، اس نے تفتیش کے لیے ایک ٹیم اسٹیٹس وِل شہرروانہ کر دی ہے۔

اسٹیٹس وِل ریجنل ایئرپورٹ (KSVH) اسٹیٹس وِل شہر کی ملکیت ہے، جو شارلٹ سے تقریباً 45 منٹ شمال میں واقع ہے ،  ایئرپورٹ فارچون 500 کمپنیوں اور کئی ناسکار ریسنگ ٹیموں کو بھی ہوابازی کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

دوسری جانب سابق ریسنگ ڈرائیور کو مداحوں کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

نارتھ کیرولائنا کے گورنر جوش اسٹائن نے ایکس (X) پر پیغام میں کہا کہ اسٹیٹس وِل سے دل دہلا دینے والی خبر آئی ہے جس میں گریگ بفّل ناسکار ڈرائیوراپنی کامیابیوں کے ساتھ  ہمت اور ہمدردی سے بھرپور زندگی گزاری اور طوفان ہیلین کے بعد مغربی نارتھ کیرولائنا کے لیے آگے بڑھ کر مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک، 11 زخمی

واضح رہے کہ گریگ بفل نے اپنے 16 سالہ کیریئر کے دوران ناسکار کی جانب سے پیش کیے جانے والے ریسنگ سرکٹس کی تینوں اقسام میں مجموعی طور پر 50 سے زائد ریسیں جیتیں،  ناسکار امریکا میں کار ریسنگ کی ایک تنظیم ہے۔

انہوں نے کپ سیریز میں 19 ریسوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جسے ناسکار کی اعلیٰ ترین کامیابی سطح سمجھا جاتا ہے،  اس کے علاوہ انہوں نے سال 2000 میں کرافٹس مین ٹرک سیریز کی چیمپئن شپ اور 2002 میں ایکسفینٹی سیریز کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *