پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن میں بقیہ دو ٹیموں کو شامل کرنے کے لیے ٹینڈر پر بولی کے لیے نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد کنوینشن سینٹر میں میں کرائی جائے گی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی ٹیموں کی بولی کے لیے بیس پرائس 40 لاکھ ڈالرز مقرر کی گئی ہے اور اس میں اضافے کا امکان ہے۔
بولی میں شامل ہونے والوں کو سکیورٹی ڈپازٹ کے طور پر 2 لاکھ ڈالرز بڈنگ فیس جمع کرانا ہوگی اور جو بولی میں ناکام رہے گا اسے 20 ہزار ڈالرز فیس کے طور پر ادا کرنا ہوں گے جب کہ ایک لاکھ 80ہزار ڈالرز واپس کردیے جائیں گے۔
دبئی میں شدید بارشوں کا الرٹ، شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت
ذمہ دار ذرا ئع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی بڈ کمیٹی ،تمام ٹیکنیکل معاملات کا جائزہ لے گی۔ کوالی فائیڈ بڈرز کو نیلامی میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

