گاڑی خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے سنہری موقع آگیا

گاڑی خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے سنہری موقع آگیا

بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کے لیے فراہم کیے جانے والے قرضوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2025 میں آٹو فنانسنگ کا مجموعی حجم بڑھ کر 318 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 35.5 فیصد زیادہ ہے۔

 گزشتہ برس نومبر میں گاڑیوں کے لیے بینک قرضوں کا حجم 235 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نہ صرف سالانہ بلکہ ماہانہ بنیاد پر بھی آٹو فنانسنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر 2025 کے مقابلے میں نومبر 2025 میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے فراہم کیے گئے قرضہ جات میں 0.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، معروف کمپنی کی بڑی پیشکش

اکتوبر میں بینکوں نے 315 ارب روپے کے قرضے جاری کیے تھے جو نومبر میں بڑھ کر 318 ارب روپے ہو گئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس بڑھوتری کی بڑی وجہ صارفین میں اعتماد کی بحالی اور گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ کم شرح سود اور بینکوں کی آسان فنانسنگ اسکیمیں صارفین کو گاڑی خریدنے کی ترغیب دے رہی ہیں،  اس کے ساتھ ہی ملک میں آٹو سیکٹر میں نئے ماڈلز کی دستیابی اور مالیاتی سہولتوں کا ہونا بھی قرضوں میں اضافے کی ایک اہم وجہ ہے۔

آٹو فنانسنگ میں یہ اضافے ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارے ہیں کیونکہ اس سے صنعت کو فروغ ملتا ہے اور بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی سرگرمی بھی بڑھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہونڈا کی من پسند گاڑی خریدنا اب ہر کسی کیلئے ممکن، مگر کیسے؟

ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو آنے والے مہینوں میں گاڑیوں کے لیے قرضوں کی مانگ مزید بڑھ سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *