وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھارت میں ہونے والے ایک مکالمے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں بھارتی نام نہاد لبرلز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے کردار کو منافقانہ قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب بھارتی نام نہاد لبرلز کو حقائق اور مضبوط دلائل کے ساتھ جواب دیا جاتا ہے تو ان کے پاس شور شرابے کے سوا کچھ باقی نہیں رہتا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی نام نہاد لبرلز درحقیقت اپنے منافقانہ رویے کے باعث بے نقاب ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق یہ معذرت خواہ لبرلز ہندوتوا کے زیرِ تسلط بھارت میں اپنے وجود کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جہاں انہیں خود اپنے معاشرے میں قبولیت حاصل نہیں ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت میں ایسے نام نہاد لبرلز کی حالت یہ ہے کہ لوگ انہیں کرائے پر رہائش دینے تک کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہندوتوا کے زیرِ اثر بھارت میں اختلافی آوازوں کے لیے کوئی جگہ نہیں چھوڑی گئی اور نام نہاد لبرلز بھی اسی دباؤ کا شکار ہیں۔
Apologetic liberals, trying to justify their existence in Hindutva ruled India, where people are not even ready to give them rental accommodation. pic.twitter.com/tjPN9QWgsb
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 20, 2025

