پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کے ریٹ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کے ریٹ

پاکستان کے مرکزی بینک نے پیر کے روز ملکی اور غیر ملکی کرنسیوں کی تازہ شرح تبادلہ جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ، کویتی دینار اور دیگر اہم عالمی کرنسیاں پاکستانی روپے کے مقابلے میں نئی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہیں۔

امریکی ڈالر

امریکی ڈالر جو پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی غیر ملکی کرنسی ہے  278 روپے 67 پیسے کی سطح پر بند ہوا، مالیاتی ماہرین کے مطابق آئندہ مہینوں میں ڈالر کی قدر میں محتاط اضافے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ ایک سالہ فارورڈ ریٹ 291 روپے 3 پیسے تک پہنچ گیا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں معمولی استحکام درآمدات، ترسیلات زر اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ

برطانوی پاؤنڈ پاکستانی روپے کے مقابلے میں بدستور مضبوط کرنسی رہا اور اس کی قیمت 379 روپے 5 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ ایک سالہ فارورڈ ریٹ کے مطابق پاؤنڈ 394 روپے 6 پیسے تک جا سکتا ہے۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر اور برطانوی مصنوعات کی درآمدات اس شرح سے براہِ راست متاثر ہوتی ہیں۔ موجودہ ریٹ کے مطابق 100 برطانوی پاؤنڈ تقریباً 37 ہزار 905 روپے بنتے ہیں۔

کویتی دینار

کویتی دینار بدستور پاکستانی روپے کے مقابلے میں سب سے قیمتی کرنسی رہی، جس کی قیمت 909 روپے 95 پیسے ریکارڈ کی گئی،ماہرین کے مطابق خلیجی ممالک خصوصاً کویت میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پر اس کرنسی کا بڑا اثر پڑتا ہے، موجودہ شرح کے مطابق ایک ہزار کویتی دینار پاکستان بھیجنے پر تقریباً 9 لاکھ 9 ہزار 950 روپے وصول ہوں گے۔

قطری ریال اور بحرینی دینار

قطری ریال 76 روپے 44 پیسے جبکہ بحرینی دینار 738 روپے 69 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ دونوں خلیجی کرنسیاں پاکستانی مزدوروں اور کاروباری حلقوں کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہیں۔

کینیڈین ڈالر

کینیڈین ڈالر کی قیمت 203 روپے 86 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ تعلیمی اور کاروباری مقاصد کے لیے کینیڈا جانے والے پاکستانیوں کے لیے یہ شرح خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر کسی طالب علم کو 20 ہزار کینیڈین ڈالر فیس ادا کرنا ہو تو موجودہ شرح کے مطابق تقریباً 40 لاکھ 80 ہزار روپے درکار ہوں گے۔

دیگر اہم عالمی کرنسیوں کی قیمتیں

یورو 328 روپے 10 پیسے، متحدہ عرب امارات کا درہم 75 روپے 87 پیسے، سعودی ریال 74 روپے 28 پیسے اور عمانی ریال 723 روپے 81 پیسے پر بند ہوا،چینی یوآن 41 روپے، بھارتی روپیہ 2 روپے 92 پیسے، بنگلہ دیشی ٹکا 2 روپے 26 پیسے اور سری لنکن روپیہ 86 پیسے ریکارڈ کیا گیا۔

آسٹریلوی ڈالر 201 روپے 84 پیسے، سوئس فرانک 358 روپے 9 پیسے، سنگاپوری ڈالر 219 روپے 54 پیسے جبکہ جنوبی افریقی رینڈ 16 روپے 95 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، امریکی مالیاتی پالیسی اور خطے کی معاشی صورتحال کے باعث آنے والے دنوں میں کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles