ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ : انگلینڈ کی شاندار فتح، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ مقابلے سے باہر

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ : انگلینڈ کی شاندار فتح، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ مقابلے سے باہر

دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئی ، انگلینڈ نے آخری گروپ میچ میں 9 وکٹ سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اوول کے تاریخی گراؤنڈ پر ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ میں 6 وکٹ پر 163 رنز اسکور کئے، کپتان میلی کیر نے 42 ، سوفی ڈیوائن نے 30 اور ایزا بیلا گیز نے 28 رنز اسکور کئے، ڈینی گبسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

جواب میں انگلینڈ ویمن نے ہدف اٹھارہویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں :بابراعظم کی ٹی 20 ٹیم میں شمولیت سے متعلق عاقب جاوید کا بیان سامنے آگیا

ڈینی ویٹ ہوج نے 53 گیندوں پر 89 رنز کی اننگز پندرہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے کھیلی ،  سوفیہ ڈنکلے نے 49 رنز اسکور کئے، دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 128رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

انگلینڈ کی اس کامیابی نے دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کو ایونٹ سے آؤٹ کردیا جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آخری میچ میں آئرلینڈ سے شکست کے باوجود سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئی ہے ۔

انگلینڈ نے 10 ایڈیشنز میں سات مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے، انہوں نے 2009 میں افتتاحی ایڈیشن جیتا تھا اور تین بار رنر اپ کے طور پر ختم کیا تھا۔

editor

Related Articles