بنگلہ دیشی سرحد کی خلاف ورزی، بھارتی فورس کا اہلکا ر گرفتار

بنگلہ دیشی سرحد کی خلاف ورزی، بھارتی فورس کا اہلکا ر گرفتار

بنگلادیشی فوج نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ اہلکار کو بنگلادیشی علاقے سے حراست میں لے کر فوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والے بھارتی اہلکار کی شناخت بیڈ پرکاش کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی 174ویں بٹالین سے تعلق رکھتا ہے بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی اہلکار کے ساتھ ملکی قوانین اور ضابطوں کے مطابق سلوک کیا جائے گا اور واقعے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب بھارت میں بھی ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے جہاں بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر کو کرپشن کے سنگین الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار شرما کو ان کی اہلیہ سمیت حراست میں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت کی مداخلت اور مودی کی سفاک پالیسیوں نے بنگلہ دیش کو آگ و خون میں دھکیل دیا

کارروائی کے دوران ایک رہائش گاہ سے دو کروڑ 23 لاکھ روپے جبکہ دوسرے گھر سے ایک کروڑ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔ سی بی آئی کے مطابق دیپک کمار کی اہلیہ بھی بھارتی فوج میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار شرما دفاعی پیداوار سے وابستہ نجی کمپنیوں اور برآمد کنندگان کو ناجائز فوائد فراہم کرنے کے بدلے رشوت وصول کر رہے تھے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے تاکہ مزید تفتیش مکمل کی جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *