شہباز گل کا ٹک ٹاک اکائونٹ بلاک کردیا گیا

شہباز گل کا ٹک ٹاک اکائونٹ بلاک کردیا گیا

  پی ٹی آئی کے رہنما ،یوٹیوبرشہباز گل کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا ہے۔  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے تحت ایسے اقدامات کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ شہباز گل بیرون  ملک بیٹھ کر ملک پاکستان کے اداروں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  شہباز گل کی جانب سے ٹک ٹاک پر شیئر کی جانے والی کچھ ویڈیوز یا مواد کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس پابندی کے بعد ان کے ہزاروں فالوورز اب ان کی ویڈیوز تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔

سوشل میڈیا ماہرین کے مطابق  کسی بھی پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بلاک ہونے کے پیچھے پالیسی کی خلاف ورزی یا کمیونٹی اصولوں کی خلاف ورزی بنیادی وجہ ہوتی ہے۔  اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ ٹک ٹاک انتظامیہ اس معاملے پر کوئی وضاحت یا اپیل کا موقع فراہم کرے گی یا نہیں اور شہباز گل کا اکاؤنٹ دوبارہ فعال ہوگا یا مستقل طور پر بلاک رہے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *